optimized

سولر انسٹالرز ٹریننگ پروگرام

داخلے کی اہلیت اور میرٹ کے تعین کا طریقۂ کار

یہ ایک ماہ پر مشتمل آن لائن تربیتی پروگرام ہے۔ پہلے بیچ کیلئے دستیاب نشستوں کی کل تعداد تیس ہے۔ محدود نشستوں کی وجہ سے داخلہ صرف میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا اور تمام درخواست گزاروں میں سے بہترین امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے درج ذیل اہلیت اور معیار مقرر کئے گئے ہیں۔

داخلے کی اہلیت

۱۔ درخواست گزار کی کم از کم تعلیمی قابلیت میٹرک ہونا ضروری ہے۔

۲۔ درخواست گزار کے پاس کم از کم دو سال کا عملی الیکٹریشن تجربہ ہونا لازمی ہے۔

۳۔ سولر سسٹمز کے کام کا تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔

۴۔ درخواست گزار کے پاس آن لائن کلاس میں شرکت کیلئے مناسب انٹرنیٹ سہولت موجود ہو۔

۵۔ درخواست گزار پروگرام کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کا پابند ہوگا۔

۶۔ درخواست گزار کی عمر تیس سال سے کم ہونا ترجیحی بنیاد پر شمار کی جائے گی۔

میرٹ کے تعین کا طریقۂ کار

امیدواروں کا انتخاب درج ذیل بنیادوں پر کیا جائے گا:

۱۔ میٹرک میں حاصل کردہ نمبرز — چالیس فیصد

۲۔ الیکٹریشن کے عملی تجربے کی مدت اور نوعیت — تیس فیصد

۳۔ سولر انسٹالیشن کے تجربے کی نوعیت — تیس فیصد

ہر امیدوار کو ان تینوں نکات کی بنیاد پر نمبر دیئے جائیں گے اور مجموعی نمبروں کے مطابق میرٹ ترتیب دیا جائے گا۔

اضافی ترجیحی اصول

۱۔ کسی ایک ضلع سے صرف ایک امیدوار منتخب کیا جائے گا تاکہ پورے ملک کی نمائندگی ممکن ہو سکے۔

۲۔ صوبوں کے درمیان نشستوں کی تقسیم قومی نمائندگی کے اصول کے مطابق کی جائے گی۔

۳۔ برابر نمبرز کی صورت میں کم عمر امیدوار کو ترجیح دی جائے گی۔

۴۔ نامکمل معلومات فراہم کرنے والی درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔

۵۔ غلط معلومات فراہم کرنے والے امیدوار کو نااہل قرار دیا جائے گا۔

فیس اور سہولیات

۱۔ منتخب امیدوار کیلئے پروگرام فیس پچیس ہزار روپے ہوگی۔

۲۔ مستحق طلبہ کیلئے محدود سکالر شپ دستیاب ہوں گی۔

۳۔ تربیت مکمل کرنے والوں کیلئے ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

۴۔ کامیاب امیدواروں کو سولر پراجیکٹس کے ریفرل میں ترجیح دی جائے گی۔

اہم شرائط

۱۔ منتخب امیدوار کیلئے کم از کم اسی فیصد حاضری لازمی ہوگی۔

۲۔ تربیت کے دوران دی گئی مشقیں مکمل کرنا ضروری ہوگا۔

۳۔ تربیت مکمل کرنے والے امیدواروں کو ہی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

درخواست گزاروں سے گزارش ہے کہ درست اور مکمل معلومات فراہم کریں تاکہ میرٹ کے مطابق شفاف انتخاب ممکن بنایا جا سکے۔

Scroll to Top